سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکنوں کے لیے آن لائن تنخواہ سرٹیفکیٹ سروس متعارف کرادی
غیر ملکی کارکنوں کی سہولت کے لیے سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے تنخواہ سرٹیفکیٹ سمیت مختلف الیکٹرانک خدمات فراہم کرنے کے لیے ‘قوا’ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔جس کے ذریعے پاکستانی اب آن لائن تنخواہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش ، وہ شہر جہاں 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
یہ نئی سروس پاکستانی تارکین وطن کو دیگر غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ آن لائن، مفت اور بغیر کسی شرط کے تنخواہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ سرٹیفکیٹ میں درخواست دہندہ کی موجودہ ملازمت کی تفصیلات شامل ہیں اور اسے ‘کیوا’ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تارکین وطن ‘کیوا’ پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سابقہ ملازمتوں کے لیے کام کے تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارم صارف دوست ہے اور موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں آلات پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کمپنی کا ’آلٹو‘گاڑی مزید سستی کرنے کا فیصلہ
آن لائن تنخواہ کا سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں:
آن لائن تنخواہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے، ان مراحل پر عمل کریں، ‘کیوا‘ اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، خدمات سیکشن پر جائیں، اس نوکری کا انتخاب کریں جس کے لئے تنخواہ کا سرٹیفکیٹ لینا چاہتے ہیں۔ تنخواہ کے سرٹیفکیٹ کی درخواست کرنے والے اتھارٹی کی وضاحت کریں۔ تنخواہ کے سرٹیفکیٹ کی قسم منتخب کریں۔ معلومات کا جائزہ لیں اور درخواست جمع کروائیں۔ ان تمام معلومات کا جائزہ لینے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اس نئی سروس سے سعودی عرب میں مقیم اور کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی تارکین وطن مستفید ہوں گے۔