پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
پاکستان آئل فیلڈز لمٹیڈ اٹک آئل کمپنی لمٹیڈ، یو کے کی ذیلی کمپنی ہے اور اس کی پیرنٹ کمپنی کورل ہولڈنگ کمپنی ہے۔ پی او ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈرلنگ کا کام 9 جنوری 2024 کو شروع ہوا اور 3،950 میٹر کی گہرائی تک پہنچ گئی اس کنویں میں روزانہ 20 ملین مکعب فٹ گیس اور 250بیرل تیل نکالنے کی گنجائش کا جائزہ لیا گیا ہے جس کا ویل ہیڈ پریشر 2،348 پی ایس آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ معروف نجومی کی تہلکہ خیز پیش گوئی
کنویں کی اصل صلاحیت کا تعین کرنے کے لئے ٹیسٹنگ آپریشن جاری ہیں ، جو ابتدائی تخمینوں سے مختلف ہوسکتا ہے۔ اس دریافت سے پی او ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی آمدنی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے، جن کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ بالترتیب 3.13 روپے، 0.43 روپے اور 0.27 روپے فی حصص ہے۔ پی او ایل تیل کی تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار کے ساتھ ساتھ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی مارکیٹنگ سے وابستہ ہے۔

