سنجے دت ماضی میں کس کواپنی دولہن بنانا چاہتے تھے ؟سائرہ بانو نے بتادیا

سنجے دت ماضی میں کس کواپنی دولہن بنانا چاہتے تھے ؟سائرہ بانو نے بتادیا

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار( مرحوم ) کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت ماضی میں ان سے شادی کا ارادہ رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سائرہ بانو نے سنجے دت کی 65 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر انہیں مبارکباد دی اور اپنے مرحوم شوہر اداکار دلیپ کمار کیساتھ اداکار کی تصویر بھی شیئر کی۔

سائرہ بانو نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ سنجے دت اور ان کے خاندان کا ہمیشہ قریب کا تعلق رہا ہے ۔ اماں جی سے لے کر آپا جی تک، صاحب سے لے ان تک، ان کی پورے خاندان نے انہیں ایک چھوٹے بچے سے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نےمزید لکھا کہ جب نرگس آپا تقریبات کیلئے ا نکے گھر جاتی تھیں تو سنجو ان ان کیساتھ آتا تھا، نرگس جی اس کے بعد سنجے دت کا ہاتھ ہلا کر کہتی تھیں کہ چلو، سائرہ جی کو بولو تم کیا بولتے ہو مجھے؟ ۔

یہ بھی پڑھیں:مشکل انسان ہوں، یمنیٰ زیدی نے ابھی تک سنگل رہنے کی وضاحت کردی

پھر سنجو ان کی طرف دیکھتا اور پیاری چھوٹی سی آواز میں کہتا ’میں شیلا بانو سے شادی کرو نگا۔ سائرہ بانو نے سنجے دت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنم دن پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *