مصنف خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس پر سماعت،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مصنف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا ڈراپ سین ہو گیا ، پولیس تفتیشی افسر نے بتایا ملزمہ سے موبائل برآمد ہو گیا ہے ملزمہ سے مغوی سے بھیجی رقم برآمد کرنا ہے۔ملزمہ آمنہ عروج کا مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی عدالت میں اسردعا کی گئی، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی کہ کیا چھینی گئی رقم آپ کے پاس ہے عدالت کا ملزمہ سے استفسار جس پر ملزمہ نے جواب دیارقم حسن شاہ اور زیشان کے پاس ہو سکتی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج کا دیگر ملزمان سے قریبی تعلق ہے ملزمہ سے وکیل خلیل الرحمٰن قمر نے استدعا کی کہ ملزمان کو جانتی ہے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ملزمہ آمنہ عروج نے عدالت میں رونا شروع کر دیا اور کہا میری تین بہنیں ہیں مین واحد کمانے والی ہوں میرے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے دل کرتا ہے میں مر جاؤں یا عدالت کے باہر خودکشی کر لوں، حسن شاہ نے بھی بلیک میل کیا خلیل الرحمان نے بھی بلیک میل کیا۔مزید کہاویڈیو وائرل ہو گی جس میں خلیل الرحمان مجھے تعلقات کیلئے اصرار پر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے 86 فیصد گھرانوں کا بجلی کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی، وفاقی وزیر مصدق ملک
آمنہ کا کہنا تھا حسن شاہ میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا تھا اس کو علم تھا خلیل الرحمان مجھے بلیک میل کر رہا تھا آمنہ کا کہنا تھا خلیل الرحمان اور حسن شاہ دونوں طاقت ور لوگ ہیں ان کے درمیان میں پھنس گئی ہوں حسن شاہ نے میری ویڈیو وائرل کر دی ہے جس میں خلیل الرحمان میری ساتھ تعلقات کیلئے اصرار کر رہا ہے
پولیس کے مطابق آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو تاوان کیلیے اغوا کیا٫ خلیل الرحمان قمر سے ملزمان نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا٫ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مغوی کے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ 78 ہزار نکالے٫ لڑکی نے بیان دیا میں نے خلیل الرحمان کو اپنے فلیٹ پر بلایا مگر اغوا نہیں کیا۔ پراپرٹی ڈیلر حسن شاہ نے اغوا کا منصوبہ بنایا۔ آمنہ عروج نے بتایا کہ خلیل الرحمان لالچ بھی دیتے تھے کہ میرے ساتھ تعلقات قائم کرو آپ بہت ترقی کریں گی آپ کو ماڈلنگ اور اداکارہ میں ترقی دلاؤں گا۔آمنہ عروج نے بتایا ۔میں نے حسن شاہ کو اس بارے بتایا تو اس نے خلیل الرحمان کو اغوا کیا۔

