پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل ایک بار پھر شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دونوں اداکاروں کو ایک شوبز اسٹار جوڑے کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ، اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کی لاہور میں شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، اس تقریب میں سجل علی اور حمزہ سہیل کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر جاری شادی کی افواہوں کو مزید ہوا دے دی۔
تقریب کے بعد اداکار ضرار خان نے تصاویر پر مشتمل ایک کیروسل شیئر کیا، جس میں سجل اور حمزہ کو خاقان اور سبینہ سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر سے زیادہ کیپشن نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، جہاں تصویر کے ساتھ گینگ گینگ لکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram

