معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مزاحیہ اداکار سردار کمال کو دل کا دورہ پر جو جان لیوا ثابت ہوا، لواحقین کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ سردار کمال نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا،ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔
اس کے علاوہ سردار کمال معروف اینکر آفتاب اقبال کے ٹی وی پروگرام سے بھی منسلک رہے ہیں۔ سردار کمال کے ساتھی اداکاروں کے مطابق انہوں نے ساری زندگی بہترین کامیڈی کی اور لوگوں کو ہنسایا۔