عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز تک پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 84 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا پی ٹی آئی آفس فوری طور پر کھولنے کا حکم
گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا ہے۔ اوگرا آج عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین کرے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔