وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ کے بارہویں جماعت کے طلباء کی جوابی کاپیاں تبدیل ہونے کا انکشاف ، بورڈ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کا کیو آر کوڈ اسکین کرنے پر گھپلے کا پتہ چلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں باریویں جماعت کے طلباء کے پیپر تبدیل ہونے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ، جس میں بوڑڈ کے سیکریسی ڈیپارٹمنٹ کے آئی ٹی افسران و اہلکار گڑ بڑ میں ملوث ہونے کے شواہدملے ہیں ، سیکریسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر نئی جوابی کاپیاں پرانی کاپیوں سے تبدیل کرکے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ حکام کی جانب سے معاملہ دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ یہاں یہ امر واضح رہے کہ آئندہ ماہ انٹر کے نتائج کا اعلان بھی متوقع ہے ۔ زرایع کے مطابق 60 سے زائد انٹرمیڈیٹ طلباء کی جوابی کاپیاں تبدیل کی گئی ہیں ، اس حوالے سے بورڈ میں انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ جو تمام حوالے سے تحقیقات مرتب کر کے رپورٹ پیش کریگی۔