بجلی صارفین پر اووبلنگ کا معاملہ: نیپرا کاتقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

بجلی صارفین پر اووبلنگ کا معاملہ: نیپرا کاتقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے سہولت پیدا کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو اوسط ریڈنگز کے تناسب کی بنیاد پر بل بھیجے گے ہیں ، اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نےبجلی صارفین پر گزشتہ چند مہینوں میں اووبلنگ پر ایکشن لیتے ہوئے صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ دوبارہ ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا حکام کے مطابق مقررہ بلنگ مہینے سے کم ریڈنگ کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے ہیں ۔ بجلی صارفین کو لیٹ سرچارج کے حوالےسے سہولت دیتے ہوئے نیپرا نے کہا ہے کہ وہ بجلی صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت ڈوبتی جارہی،فارم47 والی حکومت مزیدنہیں چل سکتی،لطیف کھوسہ

نیپرا نے کہا ہے کہ جن صارفین نے سرچارج کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی ہے انہیں بھی ایڈجسٹ کرناہوگا اوراس کیساتھ ساتھ نیپرا نے اوسط بلنگ سے بچنے کے لیے فوری طور پر خراب میٹروں کو تبدیل کیا جانے کا بھی حکم دیا ہے۔نیپرا حکام نےکہا ہےکہ ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک میٹر ریڈنگ میں کنزیومر سروسز مینول کی شقوں پر عمل یقینی بنائیں اور تمام ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر جمع کرائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *