متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاک فوج کے خلاف جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے خبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں مقیم افراد محتاط رہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر اپنے ملک اور اداروں کے بارے میں غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانا ممنوع ہے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن میں قید اور ملک بدری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت سامنے آگئی
انہوں نے ان افراد کی مثالیں پیش کیں جنہیں 14 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا سنائی گئی اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا۔ انہوں نے انہیں یہ بھی یاد دلایا کہ ان کی سوشل میڈیا سرگرمی بشمول لائیکس اور شیئرز ان کے اکاؤنٹ ہسٹری کا حصہ ہوں گے جس سے ان کی ویزا درخواستیں متاثر ہوسکتی ہیں۔