امریکی سفارتخانہ نے ویزااپوائنٹمنٹ ٹائم 50 فیصد کم کر دیا

امریکی سفارتخانہ نے ویزااپوائنٹمنٹ ٹائم 50 فیصد کم کر دیا

پاکستان میں امریکی ویزا درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت،امریکی سفارتخانہ نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی ۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کر کے 230 دن کر دیا، امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزا درخواستیں پر اس کر رہا ہے۔امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ ویزے کے اجرا میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو ترجیح دی جارہی ہے، ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ کیٹیگری میں اپوائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزا درخواستیں پر اس کیں، امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھادی گئی۔ امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگرنٹس ویزا درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پر اس کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *