بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث ممکنہ شارٹ فال کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاور ڈویژن نے پیٹرولیم ڈویژن کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے ایل این جی کی فوری فراہمی کی درخواست کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جائے تاکہ بجلی گھروں کو مکمل طور پر فعال رکھا جا سکے اور طلب پوری کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے باعث اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو بڑے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس مجموعی طور پر تقریباً 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو موجودہ صورتحال میں نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟کیا اس میں مزید اضافہ ہو گا؟

ذرائع کے مطابق ڈیزل اور فرنس آئل کے مقابلے میں اسپاٹ ایل این جی کارگوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار نسبتاً کم لاگت میں ممکن ہے، جبکہ اگر ایل این جی کی بروقت فراہمی نہ ہو سکی تو مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھانا پڑے گا، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس صورتحال کا براہِ راست اثر صارفین پر بھی پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ بڑھ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے آئندہ ہفتوں کے لیے طلب و رسد کا تفصیلی تخمینہ بھی تیار کر لیا ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے بھی اپنی ضروریات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ادھر پیٹرولیم ڈویژن کو قطر سے ایل این جی کارگوز کے فوری انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *