ہاتھ پاؤں نہیں مگر حوصلہ پہاڑ جیسا،81 سالہ ماں کی داستان نے دنیا کو حیران کردیا

ہاتھ پاؤں نہیں مگر حوصلہ پہاڑ جیسا،81 سالہ ماں کی داستان نے دنیا کو حیران کردیا

چین میں ایک 81 سالہ خاتون کی حیران کن اور جذباتی داستان سامنے آئی ہے جس نے دنیا کو حیران کردیا ہے اور اس بزرگ خاتون کو مضبوط ترین ماں قرار دیا جا رہا ہے ،پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے تین بچوں کی پرورش تنہا کی اور زندگی کے کڑے امتحانات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

 کے مطابق 81 سالہ وانگ یوشی کا تعلق چین کے صوبے گانسو کے علاقے بائی ین سے ہے، وہ پیدائش سے ہی ہاتھوں اور پیروں سے محروم تھیں اور حیران کنطور پر اپنی زندگی کے ابتدائی برسوں میں کسی باضابطہ نام سے بھی محروم رہیںان کے 38 سالہ بیٹے زینگ لائی ہو کے مطابق ان کی والدہ کو 27 سال کی عمر میں شادی کے بعد “وانگ یوشی” کا نام دیا گیا۔

وانگ یوشی نے ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو جنم دیا چونکہ ان کے علاقے میں کاشتکاری روزگار کا بنیادی ذریعہ ہے، اس لیے ان کے شوہر اکثر گھر سے باہر رہتے تھے، جس کے باعث بچوں کی پرورش اور گھر کے تمام امور کی ذمہ داری انہی کے کندھوں پر تھی۔

یہ بھی پڑھیں :طحہٰ کیس میں نئی پیشرفت، ماں نے بڑا مطالبہ کر دیا

جسمانی معذوری کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری وہ نہ صرف بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں بلکہ کھانا پکانے، کپڑے دھونے اور دیگر گھریلو کام بھی خود انجام دیتی تھیں۔

کھانا پکانے کے لیے وہ ایک اسٹول کے ذریعے خود کو حرکت دیتیں، آٹا گوندھنے اور سبزیاں کاٹنے کا کام منہ سے کرتیں، جبکہ کپڑے سینے کے لیے بھی وہ اپنے منہ کا استعمال کرتیں کھانا کھانے کے لیے وہ چوپ اسٹکس کو اپنی کہنیوں کے درمیان تھام لیتی تھیں۔

وانگ یوشی کا کہنا ہے کہ زندگی بے حد مشکل تھی، مگر انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی اور اپنے بچوں کو کبھی بھوکا نہیں سونے دیا، آج ان کے تینوں بچے اپنے اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔

اس وقت وہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں، اگرچہ انہیں بلند فشار خون کا عارضہ لاحق ہے، مگر مجموعی طور پر ان کی صحت بہتر ہے ان کی یہ داستان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہے اور انہیں ایک عظیم ماں کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

Source:South China Morning Post

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *