اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے

اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی جب دوحہ میں ان کے گھر پہنچا توجذباتی اور رقت آمیز مناظر د یکھے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جنازہ ادائیگی کے بعد اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر منتقل کرکے ان کی رہائشگاہ پہنچایا گیا۔ قطر کے دار الحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں کل نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ اور بعد ازاں شہید کو لوسیل کے قبرستان میں کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سفارتخانہ نے ویزااپوائنٹمنٹ ٹائم 50 فیصد کم کر دیا

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش فرما گئے تھے ۔ ، وہ اُس وقت ایران کےنومنتخب صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *