پاکستان نے چینی شہریوں کیلئے مفت ویزے دینے کا اعلان کردیا

پاکستان نے چینی شہریوں کیلئے مفت ویزے دینے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے 14 اگست کے بعد چینی شہریوں کے لیےمفت ویزے دینے کااعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے چینی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں چین کے شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں ۔ بشام واقعے میں ملوث عناصر کو پکڑا گیا ہے، ان کو قرار واقعی سزا د لوائی جائے گی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی وفد کے دورے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی ، میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ چینی وفد کا دورہ پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سربراہ چینی وفد وانگ فوکانگ کا کہنا تھا کہ تکنیکی تعاون سے پاک چین اسٹریٹجک تعلق مزید مضبوط ہوگا، مثالی مہمان نوازی کرنے پرپاکستان کے شکر گزار ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وانگ فوکانگ کی سربراہی میں 12 رکنی چینی وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محسن نقوی، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، احد چیمہ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے، اس دوران چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں سے متعلق بڑا فیصلہ

چینی وفد وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون، اشتراک کے لیے آیا ہوا ہے، 12رکنی چینی وفد میں 10 مختلف وزارتوں کے نمائندے شریک ہیں ، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ، پریمیئرلی چیانگ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *