پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے، جس کے بعد یہ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کو پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اہم عالمی معاملات میں مؤثر رابطہ کاری اور کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور پیغام رسانی کے عمل میں پاکستان کی مصالحتی کوششوں کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ ان کوششوں نے نہ صرف خطے میں سفارتی ماحول کو بہتر بنایا بلکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو بھی مضبوط کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اب ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو امن کے فروغ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پیش رفت کو ملک کی سفارتی کامیابیوں میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔