ڈیرہ اسماعیل خان میں ججز کی گاڑیوں پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب ججز کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے ہیں۔
شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔ ججز سکواڈ پر حملہ کرنیوالوں سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ججز کے اسکواڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سپاہی عبداللہ اور عبدالصمد نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناقام بنا دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہدونوں اہلکاربہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے ۔شہدا کی عظیم قربانی کو سلام۔