آسمان پر ایک نایاب فلکی منظر دیکھنے کیلئے ہوجائیں تیار ، یعنی ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاند دکھائی دیں گے اور یہ نظارہ ہمیں رواں برس مئی میں دیکھنے کو ملے گا۔
پہلا مکمل چاند یکم مئی کو عروج پر ہو گا، شمال مشرقی امریکا کے مقامی قبائل اس چاند کو فلاور مون بھی کہتے ہیں کیونکہ سال کے اس موسم میں اس علاقے میں پھول بہت زیادہ تعداد میں کھلتے ہیں۔
دوسرا مکمل چاند جسے بلیو مون کہا جاتا ہے وہ 31 مئی کو ظاہر ہو گا، بلیو مون دراصل اس نایاب صورتِ حال کو کہا جاتا ہے جب ایک ہی مہینے میں دوسرا مکمل چاند نمودار ہو، اسی لیے اسے انگریزی محاورہ ’ونس ان اے بلیو مون‘ کی اصطلاح سے بھی جوڑا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کا فلکی واقعہ تقریباً ہر ڈھائی سے 3 سال بعد پیش آتا ہے۔
اس سے قبل ایسا منظر 2023ء میں دیکھا گیا تھا، جبکہ آئندہ ایسا موقع 2028ء تک دوبارہ نہیں آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق چاند کے طلوع کے وقت اس کا رنگ زردی مائل نارنجی دکھائی دے سکتا ہے، اس کے علاوہ چاند کے ساتھ آسمان پر وینس اور جوپیٹر بھی نظر آنے کی توقع ہے، جو اس منظر کو مزید دلکش بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ناسا کا تاریخی مشن ’آرٹیمس ٹو‘ 53 سال بعد انسان کو لے کر چاند کیجانب روانہ
دریں اثنا سال 2026 میں تین سپر مونز3 جنوری، 24 نومبر اور 23 دسمبر کو ہوں گے لیکن ان میں سے ایک بہت خاص ہے جو کہ 23 دسمبر کا پورا چاند 2019 کے بعد زمین کے قریب ترین ہوگا۔
زمین سے صرف 356,740 کلومیٹر دور ہونے کی وجہ سے یہ گزشتہ تقریباً آٹھ سالوں کا سب سے بڑا اور روشن ترین چاند بن جائے گا۔

