میڈیا ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ان ویب سائٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے پی ٹی اے کو باضابطہ خط ارسال کیا تھا۔ اس کے بعد فوری طور پر ان ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ڈریپ کی جانب سے جن ویب سائٹس یا سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کی جائے گی، ان کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی تشہیر یا آن لائن فروخت کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز کو بھی بند کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔حکام کے مطابق اس کارروائی کا بنیادی مقصد عوام کو غیر معیاری اور خطرناک ادویات سے محفوظ رکھنا اور آن لائن فارمیسی کے غیر قانونی نیٹ ورک کو روکنا ہے