حکومت نے کسانوں کو یوریاکھاد کی بروقت فراہمی کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت د ے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسانوں کو کھاد وقت پر مہیا کرنے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے بعد پہلی بار ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یوریا کی درآمد سے ملک میں کھاد کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی