غیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے نکلنے پر لاکھوں روپے کا جرمانہ ہوگا

غیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے نکلنے پر لاکھوں روپے کا جرمانہ ہوگا

گاڑیوں کی خرید وفروخت کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی، سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنیوالوں کیخلاف میگا آپریشن شروع کر دیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ سندھ پولیس، سرکار اور سندھ حکومت کے نام کی نمبر پلیٹس لگا کر گھوم رہے تھے۔جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس رجسٹر نہیں۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ ہوئے بغیر کوئی گاڑی شوروم سے نہیں نکلے گی، بغیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے نکلنے پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: چینی الیکٹرک کار کمپنی کا پاکستان میں الیکٹر ک گاڑیاں لانچ کرنے کا عندیہ

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنانے والے نے سرکاری نمبر پلیٹ لگائی تھی، وہ گرفتار ہوا ہے، جعلی نمبر پلیٹ والا گھر جانے کےلیے تیار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کا آکشن کیا جائے گا، محکمہ ایکسائز گولڈ اور سلور نمبر پلیٹ کےلیے آکشن 29 جون کو مقامی ہوٹل میں کرے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ نگران حکومت کی کوتاہی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے پر 8 ماہ سے کام بند تھا، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں۔لاڑکانہ اور حیدر آباد کے بعد نواب شاہ میں بھی بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ حال ہی میں لیاری چاکیواڑہ میں روٹ شروع کیا ہے۔اب ہاکس بے سے لے کر ٹاور تک روٹ شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ 36 کلومیٹر طویل سعدی ٹاؤن تا ٹاور روٹ شروع کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles