آئیسکو صارفین کے لیے خوشخبری: بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع

آئیسکو صارفین کے لیے خوشخبری: بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع

آئیسکو صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک جولائی 2024 کے بل جمع کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پرآئیسکو صارفین کو بجلی بلوں میں مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور صارفین اضافی سرچاج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں۔اس کیساتھ ساتھ جن صارفین نے اضافی سرچاج ادا کیا ہےاگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئیسکو حکام کی جانب سے دفاتر بنکوں پوسٹ آفیسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ صارفین متعلقہ ایس ڈی او ریونیو دفاتر یا قریبی کسٹمر سروسز سینٹر سے رابطہ کریں ۔اس کیساتھ ساتھ بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں اور کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین پر اووبلنگ کا معاملہ: نیپرا کاتقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

زرایع کے مطابق آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی بلوں میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، اور آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کر دی جائے گیں اور اکٹھی رقم فراہم کرنے سے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا، زرایع کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے فی یونٹ میں 5 روپے سے زائد کمی ہو گی، اس حوالے سے وزارت توانائی کیجانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے اور وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لیکر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا ہے اور وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز پر آگاہ کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے ملکر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *