وفاقی اسکولوں میں وزیراعظم سکول فوڈ پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا

وفاقی اسکولوں میں وزیراعظم سکول فوڈ پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا

وفاقی اسکولوں میں آج سے وزیراعظم سکول میلز پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مقصد بچوں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔

یہ پروگرام سرکاری پرائمری اسکولوں میں شروع کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم کے نیشنل نیوٹریشن انیشی ایٹو اور فائر لیس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 60 ہزار جدید سینٹرلائزڈ باورچی خانے کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے جی ایس150موٹر سائیکل کی اگست کیلئے قیمت جاری کر دی

ذرائع کے مطابق اسٹیم کوکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھانا پکانے کے لیے فوڈ گریڈ کے برتن استعمال کیے جائیں گے جنہیں بعد ازاں انسولیٹڈ کنٹینرز میں منتقل کرکے اسکولوں میں بھیجا جائے گا۔ اس پروگرام سے 217 وفاقی پرائمری اسکولوں کے طلباء مستفید ہوں گے اور کھانے کی دستیابی کے ساتھ حاضری میں اضافہ متوقع ہے جس سے صحت اور تعلیم کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *