محکمہ موسمیات نےآج رات ملک کے بالائی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج رات خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بارشوں کی تباہ کاریاں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب، 19 افراد جانبحق
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان ، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوااور کشمیر میں چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
آج دن کو سب سے زیادہ گرمی چلاس میں پڑی ، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں درجہ حرارت 36ڈگری رہا۔ کراچی میں 33،پشاور37اور کوئٹہ میں 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

