سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو عدالت پیشی کے وقت دل کا دورہ ، فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
سانحہ 9مئی کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے لاہور آئے ، سماعت کے دوران اسد عمر کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسد عمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو کمرہ عدالت میں سینے میں درد ہوا جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی طلبا کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو رہے تھے جب ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ نے اسد عمر کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی بھی دل کی سرجری ہوئی۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اسے روکیں اور سوچیں کہ آپ کتنی زندگیاں لیں گے۔
بنگلہ دیش کے حالات سب کی نظروں کے سامنے ہیں۔ میں یہ بات بھاری دل سے کہہ رہی ہوں، لیکن صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے۔ حکومت ٹک ٹاک پر نہیں چل سکتی۔ بنگلہ دیش کی حالت پاکستان سے بدتر نہیں تھی جہاں ہر شخص سالانہ 4 سے 5 ہزار ڈالر کماتا ہے جبکہ پاکستان میں فی کس آمدنی صرف 1500 ڈالر سالانہ ہے۔