محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری

محکمہ سکول ایجوکیشن  پنجاب کی جانب سے اساتذہ کے ای-ٹرانسفرز سےپابندی ختم کردی گئ ہے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے اساتذہ تبادلے کے لیے 12 اگست سے 31 اگست تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے ترقی پانے والے ٹیچرز، اور ایجوکیشن آفیسرزجو پوسٹنگ کے انتظار میں ہیں اور  باہمی ٹرانسفر اور میرٹ کے حامل ساتذہ ای ٹرانسفر راؤنڈکے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ 12 اگست سے 31 اگست تک اس ای-ٹرانسفر راؤنڈ کے لیے اپلائی کر سکتےہیں۔ اور ان اپلائی کردہ درخواستوں پر یکم ستمبر 2024 سے پانچ ستمبر تک ویری فیکیشن کی جائیگی اور متعلقہ اپیلز کا جائزہ 6 ستمبر سے 9 ستمبر تک کیا جائیگا، ان درخواستوں پر ریو و کمیٹی کی جانب سے 10-11 ستمبر کو فیصلہ کیا جائیگا اور منطور شدہ اپیلوں پر حتمی آرڈرز 13 ستمبر کو جاری کر دیئےجائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *