بنگلہ دیشی فوج میں بڑی تبدیلیاں، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سمیت بڑے جرنیل برطرف

بنگلہ دیشی فوج میں بڑی تبدیلیاں، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سمیت بڑے جرنیل برطرف

بنگلہ دیش کی حکومت کے بعد فوج میں بھی بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج کےادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق میجر جنرل ضیا الاحسن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔میجر جنرل ضیا الاحسن ملکی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل تھے اور یہ ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی طلبا کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

اس ایجنسی کے ذمہ ملکی صورتحال پر نظر رکھنا، اعدادوشمار جمع کرنا اور کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ شامل ہے۔جبکہ اس ایجنسی کو ای میلز ، سوشل میڈیا اکائونٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈنگ کی بھی اجازت ہے۔

بنگلہ دیش کے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمٰن جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈہوں گے۔ میجر جنرل ضیا الاحسن کی جگہ میجر جنرل ردوان الرحمان ڈی جی این ٹی ایم سی ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طلبہ کے احتجاج پر حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *