وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ قتل میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کی تردید کر دی، وائٹ ہاؤس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ملوث ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت میں ایک پاکستانی شہری پر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی وائٹ ہاؤس نے سختی سے تردید کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ کا ٹرمپ کے خلاف مبینہ قتل کی سازش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک امریکی اخبار نے پاکستان کو اس سازش سے جوڑنے کی کوشش کی، جس کی شہ سرخی میں پاکستان کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ تاہم، مضمون کے مواد نے شہ سرخی کے برعکس، مرچنٹ اور پاکستان کے درمیان کسی بھی تعلق سے انکار کیا ۔
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ آصف مرچنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی کسی سازش میں ملوث نہیں ہیں اور اس کے برعکس کوئی بھی دعویٰ غلط ہے۔ قبل ازیںامریکہ محکمہ انصاف نے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ کو گرفتار کرکے ا س کے خلاف ایران کی مدد سے امریکی سیا ست دان یا حکام کو قتل کرنے کی سازش اور اس کے لیےہٹ مین ہائر کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کارکنان کو 14 اگست کے حوالے سے ہدایات جاری
ا مریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری نے جس کرائے کے قاتل کو ہائر کرنے کی کوشش کی وہ ایف بی آئی کا انڈرکور ایجنٹ تھا۔ جس کے باعث ان کا منصوبہ پکڑا گیا۔

