بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مستر د کر دیا

بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مستر د کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ، بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کے استعفی واپس لینے سے متعلق کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قرار دادوں کی توثیق کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمر ایوب کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے طلب بھی کر لیا۔ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔

Related Articles