امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا

امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا

محکمہ خارجہ پاکستان نے امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے معاملے پر اپنا بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر دفترخارجہ پاکستان کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے معاملے پر مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں، ممتاز زہرا کے مطابق امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے حملے کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں۔

ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتاہے، اُس نے یہ بھی بتایا کہ اُس کی پاکستان اور ایران میں بھی بیوی بچے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے نئی سیکریٹری خارجہ کی منظوری دیدی

آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔ امریکی استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکا سے باہر جانے جانے کی تیاری کے وقت حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *