یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا جائیگا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر بغیر سبسڈی والی چینی کی قیمت بھی فی کلو 5روپے بڑھ جائیگی۔ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر فی کلو چینی کی قیمت 114روپے ہوجائیگی جبکہ عام صارفین کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160روپے ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا
دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5فیصد سے 13.5فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایاجائے گا۔