ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار کر لیا گیا اور دورانِ تفتیش گینگ کے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ سے امیر لوگوں کو جال میں پھنسایا جاتا اور انہیں بعدازاں بلیک میل کر کے بھاری رقم اینٹھی جاتی، پولیس نے بین الاضلائی گینگ کے 8 افراد خواتین سمیت گرفتار کر لیئے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمدہاشمی نے کہا کہ خواتین ملزمان موبائل فون کر کے امیر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتی، اور انہیں ملنے کے لیے مخصوص مقام پر بلاتیں،جہاں پر پہلے سے گینگ کے ساتھی ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں کی نازیبا ویڈیو بنالیتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان بھی چھین لیتے، اور اس کے علاوہ ملزمان متاثرہ شخص سے فون کرواکر ان کے عزیز واقارب سے رقم منگواتے اور اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران ڈکیتی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق
پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص سے مزید رقم ہتھیانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں زناکاری کی ایف آئی آر بھی درج کروا دیتے تھے۔ ملزمان سے شہریوں سےچھینےگئے موبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس زرایع کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

