عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے مانوس ہونیوالی بلی کو اغوا کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق عمر ڈار کا ایک ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ’پاکستانیوں جہاں آج تک عمران خان کے وفادار ساتھیوں کے اغوا کا سلسلہ بند نہیں ہوا، وہیں پر اڈیالہ جیل میں ہمارے لیڈر کی ایک بلی کو بھی اغوا کر لیا گیاہے۔پاکستانیو قصہ یوں ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک بلی گھومتے گھماتے عمران خان کے سیل تک آگئی اور چند دنوں میں عمران خان سے بہت مانوس ہوگئی۔اب کئی دنوں سے وہ بلی غائب ہوچکی ہے اور وہ کہیں مل نہیں رہی۔ ہمیں اندیشہ ہے کہ اس بلی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور کچھ دنوں بعد اس بلی کو بھی پنجرے میں بند کرکے مقدمات درج کروادیے جائیں گے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے شیر کی حکومت ہے جو ایک بلی سے بھی خوفزدہ ہے‘۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی جیل سےرہائی کب تک ممکن؟ شیر افضل مروت نے تاریخ دے دی
عمر ڈار نے مزید کہا کہ میں عدالت سے رجوع کروں گا تاکہ اس بلی کو بازیاب کروایا جائے تاکہ وہ بلی بازیاب کروا کے واپس اسے اپنے لیڈر کے پاس پہنچا سکوں۔عمر ڈار نے بلی کے اغوا کاالزام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ پر لگایااور عوام سے اس معاملے کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی۔
ویڈیو ملاحظہ کریں:

