صدر مملکت آصف علی زرداری کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے متعلق اہم فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے متعلق اہم فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نےقومی ہیرو پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری فخر پاکستان قومی ہیرو ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز عطا کریں گے ۔ صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ عطا کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے فخر کا باعث بنی ہے۔ ایوانِ صدر سے کیبنٹ ڈیویژن جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے ۔ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز عطا کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *