آئندہ دو دن پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی 

آئندہ دو دن پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی 

  ہنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات سے شدید بارشوں کا امکان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ

تٖفصیلات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رواں ہفتے 8 اور 9 محرم کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کی انتظامیہ کو موسمی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام الناس سے استدعا کی ہے کہ عوام بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کا انعقاد کرنے والوں  کو بھی تاکید کی ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔
دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئی تحقیقات شروع

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور
ندی نالوں کے کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مزید ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ریسکیو اداروں کو بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ 8 اور 9 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

 

editor

Related Articles