وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔ سولر سسٹم میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف سولر پینلز دیے جارہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ منصوبے کیلئے 20ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک عام گھر کے لیے کتنے بڑے سولر سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے؟
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ صوبے میں ‘تعلیم کارڈ’ کے اجراءکیلئے محکمہ تعلیم اورمحکمہ خزانہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ تعلیم کارڈ کا اجراءاپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجراءکر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بہترین نتائج کیلئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر اضلاع تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔ یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انوسٹمنٹ ہوگی۔