یہ میڈل پوری قوم کے نام کرتا ہوں: ارشد ندیم

یہ میڈل پوری قوم کے نام کرتا ہوں: ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ عزت دینے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میڈل قوم کے نام کرتا ہوں ۔

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ’انہیں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے، اس کے لیے انہوں نے سخت محنت کی تھی، وہ پوری پاکستانی قوم کے بھی شکرگزار ہیں جس نے ان کی کامیابی کے لیے دن رات دعائیں کیں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ میڈل پوری پاکستانی قوم کے نام کرتے ہیں۔‘

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے سہولیات فراہم کیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں۔

قومی ہیرو نے مزید کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، اب آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں :قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، شانداراستقبال

اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ’وہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کا لیے عظیم کارنامہ سرانجام دینے پر ارشد ندیم کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے 24 کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔۔

خیال رہے کہ 32 سال قبل آٹھ اگست 1992 کو پاکستان نے آخری مرتبہ اولمپکس میں میڈل حاصل کیا تھا، پاکستان ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پاکستان نے سنہ 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ہاکی کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا، تاہم اس کے بعد پاکستان 40 سال تک اولمپکس میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *