پیرس اولمپکس 2024 :اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی 

پیرس اولمپکس 2024  :اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی 

پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کریں گی۔ 

فائقہ ریاض نے ان کھیلوں میں 100 میٹر کی دوڑ میں شرکت کی تھی جہاں وہ ابتدائی راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں,  پاکستانی ایتھلیٹس، جن کی تعداد 6 ہے، اپنے ایونٹس مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے حاصل کیا تھا، ان کے علاوہ دیگر تمام ایتھلیٹس اپنے ایونٹس کے پہلے راؤنڈ سے بھی آگے نہیں جا سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابر اعظم کے ریکارڈ پر بھاری ہے : سابق کرکٹر باسط علی

اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے چیف ڈی مشن محمد شفیق اور چیف میڈیکل آفیسر میثاق رضوی بھی موجود ہوں گے ، یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 12 بجے شروع ہوگی۔

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لیے ایک اہم موقع ہوگا جہاں ایتھلیٹس اپنی کاوشوں کا جشن منائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *