معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم سے ملاقات کی اور قومی ہیرو کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اور ارشد ندیم خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں، دونوں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کو آج مولانا صاحب کے گھر عشائیہ پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہیں انعام سے بھی نوازا گیا۔ تاہم انعام کی رقم کتنی تھی اس حوالے سے تفصیل سامنے نہیں آسکی۔
یہ بھی پڑھیں: 1991 سے 2024، کتنے فوجی افسران کا کورٹ مارشل ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اس سے قبل مولانا طارق جمیل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام شیئر کیا تھا۔