سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ سیکریٹ فنڈ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو اینٹی نارکوٹیکس کے حوالے سے جاری کوششوں کی درخواست پر مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی درخواست پر 10 کروڑ روپے کا سیکرٹ فنڈ مقرر کیا ہے اور
سیکریٹ فنڈ محکمہ ایکسائیز کا پہلی مرتبہ منظور کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے سندھ کابینہ کی میٹنگ کے جاری منٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول منشیات کے خاتمہ کے لئے کام کررہا ہے اور انہی کوششوں کے حوالے سے سیکرٹ فنڈ جاری کیا گیا ہے۔سندھ کی صوبائی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس بھی سیکریٹ فنڈز ہوتا ہے اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول ونگ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے زرایع کے مطابق سیکریٹ فنڈز سے خفیہ معلومات حاصل کرنا، گرفتاریاں کرنا اور منشیات کو ضبط کرنا ہے۔محکمہ ایکسائیز کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو 20 جون کو سمری بھیج کر 10 کروڑ روپے سیکریٹ فنڈز منظور کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور سندھ کابینہ نے محکمہ ایکسائیز کیلئے رواں مالی سال کے دوران 10 کروڑ روپے سیکریٹ فنڈ منظور کرلیا ہے۔