وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میاں چنوں کے گاؤں کا دورہ کیا اور جیولین تھرو کے عالمی چیمپیئن ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں بھاری انعامات سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایتھلیٹ کے گھر پہنچیں جہاں ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ارشد ندیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے لیے بے مثال خوشیاں لے کر آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے انہیں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور ایک کار سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو کیا تحفہ دیا
ملاقات کے بعد مریم نواز ارشد ندیم کے ہمراہ میاں چنوں سے لاہور واپس آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر پی اے 92.97 الاٹ کیا گیا اور گاڑی ان کے گھر پہنچا دی گئی۔مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور ایک گاڑی کا انعام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد سلمان اقبال بٹ کی تعریف بھی کی اور انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اداکاروں اور اداروں سمیت مختلف شخصیات اور تنظیموں نے 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

