پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو بیرون ملک علاج کروانے کے لیے پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سما نیوز نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی انجری کے معاملے پر باقاعدہ طور پر رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے حسن علی کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروا نے کے لیے جا سکتے ہیں ، حسن علی کی کہنی کا آپریشن اگست کے آخری ہفتے میں ہو گا ، وہ کرکٹ بورڈ کے خرچے پر25 یا 26 اگست کو انگلینڈ کے لیےروانہ ہو ں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو کیا تحفہ دیا

یاد رہے کہ حسن علی کا ؤنٹی سیزن کھیلنے کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسن علی کہنی کی سرجری کے بعد 3سے چار ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے، حسن علی دسمبر سے کرکٹ میں واپسی کر یں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *