ای ویزا پالیسی نافذ ، 126 ممالک کے سیاحوں کیلئے فیس ختم

ای ویزا پالیسی نافذ ، 126 ممالک کے سیاحوں کیلئے فیس ختم

وفاقی وزیر اطلاعات نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں، ای ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جو نافذ العمل ہو گئی ہے جس کے تحت 126 ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کے لئے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ویزا پراسیس کو آسان بنادیا گیا ہے۔ 126 ممالک کے باشندوں کے لئے سادہ فارم متعارف کرایا گیا ہے جسے پر کرنے میں 10 منٹ کا وقت لگے گا، جیسے ہی اس فارم کو پر کر کے کلک کیا جائے گا تو فوری طور پر ای ویزا جاری کر دیا جائے گا جو 90 دن کے لئے کارآمد ہو گا جس کی 90 دن کے بعد تجدید ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض تحریک انصاف کے ایڈوائزر بنے ہوئے تھے، حامد میر کا بڑا انکشاف

انہوں نے کہا اس فارم میں 30 سوالات فراہم کئے گئے ہیں جن کا جواب دینے پر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا لوگوں کو ویزا کے حصول کے لئے سفارت خانوں اور ہائی کمشنرز میں نہیں جانا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ بیرونی دنیا سے لوگ یہاں آئیں اور ہمارے ملک کی خوبصورتی دیکھیں، دنیا کے لئے پاکستان میں سیاحت کو آسان بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا سکھ یا تریوں کو بھی ویزا میں سہولت دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ایئر پورٹ پر غیر ملکیوں کے لئے ڈیسک قائم کیا جائے گا جہاں سکیورٹی اداروں کو سیاحوں کے سفر سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، سیاحوں کے لئے سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *