گورنر کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو شیرِ پاکستان کا خطاب دیدیا

گورنر کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو شیرِ پاکستان کا خطاب دیدیا

کراچی میں گورنر ہائوس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔

گورنر ہائوس پہنچنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔بدھ کو منعقدہ تقریب میں قومی ہیرو ارشد ندیم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹیج پر بیٹھ کر ملی نغموں سے محظوظ ہوئے۔گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس سے قبل اولمپئن ارشد ندیم خصوصی طیارے کے ذریعے شہر قائد کے فیصل بیس پہنچے۔

مزید پڑھیں: اارشد ندیم نے ملک چھوڑنے کی آفر ٹھکرادی

قومی ہیرو کے ساتھ ان کے کوچ بھی تھے۔ ارشد ندیم اور ان کے کوچ فیصل بیس سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہائوس گئے، جہاں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخرپاکستان اور شیر پاکستان ارشد ندیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا ہوں اور ان کے لئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال ہے، یہ کراچی کی عوام ہے، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کر دی۔دوسری جانب ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو، گورنر صاحب کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ اتنی خوشی ہو رہی ہے، ابھی جیولین دیں ورلڈ ریکارڈ کردوں گا، آپ سب کو دیکھ کر لفظوں میں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

editor

Related Articles