اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے باعث سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی جان کو خطرات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین پولیٹیکونے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان سے گفتگو کے دوران خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں مار دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکا کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے معاملے پر میں نے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور مجھے اس وجہ سے کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ معاہدے میں فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے فوری طور پر راستہ بھی شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اقتدار کے خاتمے کے بعد حسینہ واجد کاپہلا بیان آگیا
رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس اراکین سے بات چیت میں سعودی ولی عہد نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ انہیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا۔