اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، یہ حکم ان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیرِ سماعت اس مقدمے میں وزیر اعلیٰ پر ریاستی اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا کیس چل رہا ہے، سماعت کے دوران عباس شاہ نے کیس کی کارروائی آگے بڑھائی اور ملزم کی عدم پیشی پر سخت نوٹس لیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کو مکمل کیا جا سکے عدالت نے اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں سائبر جرائم اور ریاستی اداروں سے متعلق معاملات کو زیرِ بحث لایا جاتا ہے اس کیس میں قومی سائبر جرائم تحقیقاتی ادارہ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔