پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

درخواست گزار نے کہا پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کو سلو کر دیا گیا جسکی وجہ سےانٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک میں انٹر نیٹ بندش کے حوالےسے درخواست دائر کی گئی ہے اور کہا گیاہےکہ ملک میں سلوانٹر نیٹ کی وجہ سے پاکستانی کمپنیز کا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ درخواست کیمطابق کہا گیا دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا ہے پاکستانی کمپنیاں اور نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما رہے ہیں ،ی

یہ بھی پڑھیں: جنرل ر فیض حمید عمران خان کو الیکشن جتوا کر دوبارہ ڈی جی آئی ایس آئی لگنا چاہتے تھے، صحافی شاہد میتلا

استدعا کی گئی کہ عدالت انٹر نیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے۔عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاون نہ کیا جائے۔درخواست پر سماعت کل جسٹس شکیل احمد کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *