مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف علی خان نے کہا ہے کہ شکیل خان ہمارے دیرینہ کارکن ہیں، کچھ ایشو پر کل انھوں نے استعفیٰ دیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ گڈ گورننس کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سےشاہ فرمان اور مصدق عباسی پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے اورکمیٹی کی جانب سےوزراء اورمشیروں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعلی نے شکیل خان کو کابینہ سے فارغ کرنے کےلئے گورنر کو سمری بھیجی ہے اورکمیٹی کے ممبران پریس کانفرنس یا سفارشات میڈیا میں پبلک کرسکتے ہیں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی عہدیدار ،وزیر یا مشیر پر شکایات کمیٹی دیکھ رہی ہے، اورانجینئرنگ کونسل انتخابات میں پی ٹی آئی نے ارباب خداداد کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارکنوں کی جانب سےمحکموں میں بد انتظامی شکایات تھی،اورشکیل خان پر کرپشن اور بدانتظامی کی شکایت تھیںگڈگورنس پر کمیٹی وزیراعلی نے نہیں بلکہ بانی چیئرمین نے بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مالیاتی بحران سنگین، شانگلہ یونیورسٹی بند ہونے کے قریب
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی بھیجی گئی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔ گورنر کے پی کے ہاؤس کے مطابق سمری گزشتہ روز موصول ہوئی ہےسمری پر گورنر نے دستخط نہیں کیئے ہیں کیونکہ گورنر پشاور سے باہر ہیں۔زرایع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی بھیجی گئی سمری میں شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پشاور: گزشتہ روز صوبائی وزیر مواصلات شکیل خان نے استعفیٰ دیا تھا جس پر حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں پہلے ہی ڈی نوٹی فائی کیا جاچکا ہے۔