بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر گڈ گورننس کمیٹی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے سے ان کے سیکرٹری اور صوبائی وزیر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تفصیلی انکوائری کی۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت کی گڈ گورننس کمیٹی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے سے ان کے سیکرٹری اور صوبائی وزیر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تفصیلی انکوائری کی اور انکوائری کے دوران تمام طرح کی شہادتوں اور شواہد کو بشمول صوبائی وزیر شکیل خان اور سیکرٹری ڈاکٹر اسد کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔ گڈ گورننس کمیٹی نے مالی بے ضابطگیوں،اختیارات کا ناجائز استعمال اور محکمانہ احکامات سے غفلت کی بنیاد پر صوبائی وزیر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر اپنی سفارشات مرتب کرکے رپورٹ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پیش کی۔جس پر وزیراعلی خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس کمیٹی کی سفارشات پر صوبائی وزیر شکیل خان کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے ان کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ۔
یہ بھی پڑھین: حکومت نے 5 وزارتوں میں 28اداروں کو مکمل بند یا نجکاری بارے تجاویز طلب کر لیں
گڈ گورننس کمیٹی وزیراعلی خیبرپختونخوا کے احکامات کی توثیق کرتی ہے اور عوام الناس کو عموماً اور پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران کو تسلی دینا چاہتی ہے کہ عمران خان کے نظریہ انصاف اور رول آف لاء کے مطابق عمل کرتے ہوئے تمام معاملات کو نمٹایا گیا ہے۔
کمیٹی آئندہ بھی محکموں کے بارے میں شکایات اور صوبائی وزراء کی کارکردگی پر عمران خان کے دئیے ہوئے نظریئے کے مطابق بغیر کسی تحصیص کے عمل درآمد کرتی رہے گی۔