سوزوکی کلٹس نئی قیمت کیساتھ اب کتنی کی ملے گی؟ جانئے

سوزوکی کلٹس نئی قیمت کیساتھ اب کتنی کی ملے گی؟ جانئے

سوزوکی پاکستان کلٹس کے تمام ماڈلز کی قیمتیں سامنے آگئیں جس میں فائلرز اور نان فائلرز کے لیے مختلف ریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت فائلرز کے لیے 38 لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 38 ہزار 580 روپے اضافی ٹیکس کے ساتھ مجموعی قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت فائلرز کے لیے 42 لاکھ 44 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 42 ہزار 440 روپے اضافی ٹیکس کے ساتھ مجموعی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے ہے۔سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل-اے جی ایس کی قیمت فائلرز کے لیے 45 لاکھ 46 ہزار روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے اضافی ٹیکس 45 ہزار 460 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سیوک 2024ماڈلز کی نئی قیمت سامنے آگئی

واضح رہے کہ نان فائلرز کو وی ایکس آر ماڈل کے لیے ایک لاکھ 15 ہزار 740 روپے، وی ایکس ایل ماڈل کے لیے ایک لاکھ 27 ہزار 320 روپے اور وی ایکس ایل-اے جی ایس ماڈل کے لیے ایک لاکھ 36 ہزار 380 روپے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *